خواندگی کے عالمی دن کے موقع پر خصوصی واک

0
36

سرگودھا(نمائندہ باغی ٹی وی) پیپلز سوشل ویلفیئر سوسائٹی رجسٹرڈ کے زیر اہتمام خواندگی کے عالمی دن کے موقع پر واک کا اہتمام کیا گیا جس میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر محکمہ سوشل ویلفیئر صدر پیپلز سوشل ویلفیئر سوسائٹی عبدالمنان چوہدری،صدر مدینہ سوشل ویلفیئر سوسائٹی سمیرا عبدالخالق،محمدمعظم،محمد شفیق کے علا وہ اساتذہ اور بچوں کی بڑی تعدادنے شرکت کی۔واک کے شرکاسے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر عاصمہ منظور نے کہا خواندگی کے لحاظ سے پاکستان دنیا کے پسماندہ ترین ممالک میں شامل ہے جہاں شرح خواندگی 58فی صد سے بھی کم ہے ہم سب کا فرض ہے کہ تعلیم کی روشنی کو پورے ملک میں پھیلائیں۔پیپلر سوشل ویلفیئر سوسائٹی کے صدر عبدالمنان چوہدری نے کہا پاکستان خواندگی کے لحاظ سے 113ویں نمبر پر ہے پاکستان میں 10سے 3بچے سکول میں داخلہ ہی نہیں لے سکتے،سکول میں نہ جانے والوں میں زیادہ تعداد بچیوں کہ ہے۔ خواندگی کا عالمی دن منانے کا مقصد دنیا بھر کے اُن کروڑوں مرد، خواتین اور بچوں کو امید دلائی جا سکے جو اپنا نام تک نہیں لکھ سکتے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں اپنے بچوں کو علم کی روشنی سے منور کرنے کا عہد کرنا ہوگا تاکہ پاکستان سے جہالت کا خاتمہ ہو سکے اور پاکستان ترقی کے مناظر طے کر سکے واک کے شرکا سے دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔

Leave a reply