لاہور:9 ایسی پابندیاں کہ جنہیں سن کراپوزیشن کی چیخیں نکل گئیں،اطلاعات کے مطابق ایک طرف کرونا تودوسری طرف اپوزیشن کی ضد ، عوام کوان دونوں خطرات سے بچانے کے لیے حفاظتی اقدامات کے طورپر 9 مزید پابندیاںعائد کردی ہیں
ذرائع کے مطابق حکومت نے عوام کو درپیش خطرات سے بچانے کےلیے کچھ سخت فیصلے کیے ہیں، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ان فیصلوں پرعمل درآمد کی صورت میں حالات کے بہترہونے کی قوی امید ہے
ذرائع کے مطابق ان پابندیوں میں کسی بھی جگہ کھدائی نہیں کی جائے گی اوراگرکسی نے کرنی ہے تو وہ پہلے پولیس سے اس کی اجازت لے گا
اس پابندی کو دوسرا اہم نقطہ ساونڈ سسٹم کا استعمال نہ کرنا ہے، اس حکم نامے میں کہا گیاہےکہ لوگ پہلے ہی پریشان ہیں اوپر سے لاوڈ اسپیکریا ساونڈ سسٹم کے استعمال نے لوگوںکی زندگیاں اجیرن کردی ہیں، اس کے ساتھ ساتھ یہ ساونڈ سسٹم لوگوں کونفرت کے سوا کچھ بھی نہیں دے رہے
آتشیں اسلحہ کی نمائش اور پھر آتش بازی کرنے والے کو سخت سزادی جائے گی ساتھ ساتھ یہ بھی کہا گیا ہے کہ وال چاکنگ ، پوسٹر اورایسے اشتہارات نہیں چھاپے جائیں گے جن سے مقدس ناموں کی توہین ہوتی ہو
اس حکم نامے میںمزید کہا گیا ہے کہ لاؤڈ اسپیکرز اذان اور جمعہ خطبہ کے علاوہ استعمال نہیں ہوسکیں گے
اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی کہا گیا ہے کہ غیر قانونی رہائشی سکیموں کی اشاعت اوران کی تشہیر کرنا جرم تصورکیا جائے گا
اس حکم نامے کا سب سے اہم نقطہ یہ ہےکہ لوگ غیرقانونی طورپرکسی جگہ اکھٹے نہیں ہوسکیں گے اورنہ ہی کوئی اجتماع یا جلسہ کرنے کی اجازت ہوگی