90 سال پرانی شادی کا ’ دعوت نامہ‘ وائرل

برصغیر پاک وہند میں ہوئی 90 سال پرانی شادی کا ’ دعوت نامہ‘ وائرل ہو گیا.

دنیا بہت ترقی کرچکی ہے اور اسی ترقی کے دوران شادی کے دعوت نامے بھی جدید سے جدید ترین انداز اپنانے لگے۔ تاہم ان دنوں سوشل میڈیا پر 90 سال پرانا اردو میں تحریر کیا گیا ایک شادی کارڈ وائرل ہے جو حال ہی میں کراچی سے تعلق رکھنے والی ٹوئٹر صارف سونیا باٹلا نے اپنے دادا کی شادی کا دعوت نامہ لکھتے ہوئے شیئر کیا ، شادی کے کارڈ نے دیکھتے ہی دیکھتے مقبولیت سمیٹ لی۔


سونیا نے ٹوئٹر پوسٹ میں دعویٰ کیا ہےکہ ان کےدادا دادی کی شادی کا کارڈ 1933 میں لکھا گیا تھا جب کہ شادی دہلی میں ہوئی شادی کے دعوت میں نیاز مند ابراہیم کی جانب سے اپنے بیٹے حافظ محمد یوسف کی شادی جو کہ 23( اپریل 1933 میں ہونا قرار پائی تھی) میں شرکت کیلئے مہمانوں کو گلی قاسم جان میں مدعو کیا گیا تھا، شادی کے کارڈ میں مہمانوں کو اگلے روز 24 اپریل 1933 کو ولیمے کیلئے بھی مدعو کیا گیا ہے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
دوسرا ٹیسٹ؛ نیوزی لینڈ کا پاکستان کیخلاف بیٹنگ کا فیصلہ
متنازع ٹوئٹ کیس؛ اعظم خان سواتی کے بیٹے نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے خلاف عدم اعتماد کا خط واپس لے لیا۔
ڈومیسٹک کرکٹرز کی سن لی گئی، پیر سے بقایاجات کی ادائیگی کا کام شروع
قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج پھر ہوگا،ہوں گے بڑے فیصلے
پولیس مقابلے میں اے ایس آئی اور کانسٹیبل کو شہید کرنے والا ڈاکو ہلاک
بھارت میں بے روزگاری 16 ماہ کی بلند ترین سطح پہنچ گئی
رکن قومی اسمبلی ناصر موسی زئی کا تحریک انصاف چھوڑنے کا فیصلہ
عورت کو امپریس کیا جانا چاہیے یا نہیں ؟ شاہ رخ خان نے بتا دیا
دعوت نامے میں نکاح کا وقت سوا 11 بجے اور ولیمے کیلئے صبح 10 بجے کا وقت درج ہے۔  سونیا کی پوسٹ کو چند ہی دنوں میں 9 ہزار سے زائد صارفین کی جانب سے پسند کیا جاچکا ہے۔

Comments are closed.