92 نیوز کے چھ ورکرز کرونا وائرس کا شکار
لاہور:کرونا وائرس نے کسی کو نہ چھوڑا ، کہیں امیر اس کی زد میں آرہے ہیں تو کہیں غریب ، کہیں فرنٹ لائن پرلڑنے والے اورلوگوں کی جانیں بچانے والے جانے دے رہیں تو کہیں لوگوں کوباخبررکھنے والے خبربن گئے ہیں ، اطلاعات کے مطابق 92 نیوز کے چھ ورکرز کرونا وائرس کا شکارہوگئے ہیں
ذرائع کا کہنا ہےکہ 92 نیوز کے کرونا سے شکارہونے والوں میں دو کیمرہ مین ،ایک این ایل ای پروگرامنگ،2 میک اپ ارٹسٹ اور ایک انجینئرشامل ہے ، دوسری طرف کرونا کے شکارعملے کو قرنطینہ کرنے کےلیے اوران کا علاج معالجہ شروع کرنے کے لیے پہنچا دیا گیا ہے
ذرائع کے مطابق 3 اینکرز کی طبیعت بھی پچھلے چند روز سے خراب ہے، جن کے ٹیسٹ کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔یہ بھی یاد رہے کہ بڑے بڑے میڈیا گروپ کے بہت ورکرز اس وقت کرونا وائرس کے شکارہوچکے ہیں ،