بھارت کے گریٹر نوئیڈا شہر میں پولیس نے بھاری مقدار میں 95 کلو گرام غیر قانونی منشیات برآمد کی ہے۔
باغی ٹی وی: بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس نے 25 اکتوبر کو نوئیڈا کی ایک خفیہ (Methamphetamine Lab) کیمیکل لیب کا پردہ فاش کیا جسے ایک تاجر اور ممبئی میں مقیم ایک کیمسٹ غیر قانونی طور پر چلا رہے تھے-
رپورٹ کے مطابق بھارت کے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (NCB) اور دہلی پولیس کے خصوصی سیل کی ایک مشترکہ ٹیم نے گریٹر نوئیڈا میں کارروائی کرتے ہوئے چھاپہ مار کر فیکٹری ضبط کرلی چھاپہ اس وقت مارا گیا جب اس بات کا پتہ چلا کہ میکسیکن ڈرگ ’کارٹیل ڈی جالیسکو نیووا جنریشین‘ کے ارکان بھی منشیات کی تیاری کے عمل میں ملوث ہیں۔
دہشتگردوں سے مل کر 12 کلو سونا لوٹنے والے سی ٹی ڈی اہلکار سمیت دو …
رپورٹ کے مطابق آپریشن کے دوران تقریباً 95 کلو گرام میتھمفیٹامائن ٹھوس اور مائع شکل میں برآمد کی گئی، اس کے ساتھ ساتھ مختلف کیمیکلز اور جدید مینوفیکچرنگ مشینری بھی برآمد ہوئی منشیات بنانے کے عمل کی نگرانی کے لیے ممبئی کے ایک کیمسٹ کی خدمات حاصل کی گئیں، دریں اثنا، دہلی میں مقیم کارٹیل کے ایک رکن نے تیار کردہ ادویات کے معیار کی بھی جانچ کی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق چاروں مشتبہ افراد کو 27 اکتوبر کو عدالت میں پیش کیا گیا اور جج نے انہیں مزید پوچھ گچھ کے لیے مزید تین دن کے لیے پولیس کی تحویل میں رکھنے کا حکم دیا، ایک اور پیشرفت میں، پولیس نے بعد میں راجوری گارڈن میں بزنس مین کے ایک ساتھی کو گرفتار کیا۔