0
58

چنیوٹ
ملک بھر کی طرح ضلع چنیوٹ میں بھی انٹرنیشنل لٹریسی ڈے منایا گیا۔ آگاہی واک قائد اعظم اکیڈمی سے شروع ہوکر ختم نبوت چوک پر اختتام پذیر ہوئی سیمینار کا بھی اہتمام کیا گیا تقریب میں چیف ایگزیکٹو آفیسر سمیت محکمہ ایجوکیشن کے دیگر افسران و ملازمین نے بھی شرکت کی
ملک بھر کی طرح ضلع چنیوٹ میں بھی لٹریسی ڈیپارٹمنٹ چنیوٹ کی جانب سے انٹرنیشنل لٹریسی ڈے منایا گیا جس میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن چوہدری ذوالفقارعلی سمیت محکمہ تعلیم چنیوٹ کے افسران اور ملازمین نے بھی شرکت کی اس موقع پر آگاہی واک قائد اعظم اکیڈمی سے شروع ہوکر ختم نبوت چوک پر اختتام پذیر ہوئی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ معاشرے کے ہر فرد کیلئے تعلیم حاصل کرنا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے اور تعلیم کے بنا کوئی بھی معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا مقررین کا کہنا تھا کہ پسے ہوئے طبقہ سے تعلق رکھنے والے خاندانوں کے بچوں میں تعلیم کی روشنی کو زندہ رکھنا لٹریسی ڈیپارٹمنٹ کا مشن ہے جس کیلئے لٹریسی ڈیپارٹمنٹ پوری قوت و توانائی کے ساتھ اپنا فریضہ سر انجام دے رہا ہے اور ایسے طبقہ سے تعلق رکھنے والے بچے جوکہ کسی وجہ سے فارمل سکولوں میں تعلیم حاصل نہیں کرپاتے ان کولٹریسی ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے لازمی طور پر تعلیم دلوائی جارہی ہے اس میں معاشرے کے ہر طبقہ کو اپنا مثبت کردار ادا کرنے کی اشد ضرورت ہے تاکہ تعلیم کی شمع کو ہمیشہ ہمیشہ کیلئے روشن رکھا جا سکے تقریب سے مسسز روحینہ گل ڈی او لٹریسی ڈیپارٹمنٹ چنیوٹ،ساجد حسن علوی پروجیکٹ لٹریسی کوارڈینیٹر،ڈسٹرکٹ ٹرینر،ڈسٹرکٹ لٹریسی موبلائزراور لٹریسی موبلائزرز نے اپنے اپنے خطاب میں نان فارمل طریقہ تدریس پر روشنی ڈالی اور تعلیمی اہمیت کو اجاگر کیا

Leave a reply