کراچی: نویں اور دسویں کے سالانہ امتحانات کا آج سے آغاز

کراچی: نویں اور دسویں کے سالانہ امتحانات کا آج سے آغاز #Baaghi

کراچی میں میٹرک بورڈ کے تحت نویں اور دسویں کے سالانہ امتحانات کا آج سے آغاز ہو گیا ہے۔

باغی ٹی وی :ترجمان میٹرک بورڈ کے مطابق نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات میں 3لاکھ 48ہزار 249طلبا شریک ہوں گے اور صرف اختیاری مضامین کے پرچے لیے جائیں گے۔

بورڈ ترجمان نے بتایا کہ امتحانات کیلئے شہر بھر میں 438امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں، جن میں سے طالبات کیلئے 201 اور طلباء کیلئے 237 امتحانی مراکز بنائے گئے ہیں امتحانات میں کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا تھا کہ کورونا کی وجہ سے تعلیم کا بہت نقصان ہوا ہے، اسکولز کھل کر تعلیم کا سلسلہ جاری رہ سکتا ہے تو کوئی اعتراض نہیں ہے۔

شفقت محمود نے کہا تھا کہ بچوں کی صحت کو نقصان پہنچائے بغیر تعلیم کا سلسلہ جاری رکھا جاسکتا ہے، رواں سال امتحان کے بغیر بچوں کو اگلی کلاسوں میں نہیں بھیجا جائے گا۔وزیر تعلیم نے کہا تھا کہ اب امتحانات ملتوی ہوں گے اور نہ ہی منسوخ ہوں گے، امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے، بچوں کو کہوں گا کہ کسی قسم کی افواہوں پر کان نہ دھریں۔

میرے بچو زد نہ کریں امتحانات دینے میں‌ تمہارا ہی فائدہ ہے:اسی لیے امتحانات ضرور ہوں گے :وفاقی وزیرتعلیم

Comments are closed.