ایسا کیا ہوا کہ بختاور زرداری کو بھی ابا کی یاد آ گئی ، اہم بات کر دی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بختاور بھٹو نے کہا ہے کہ آصف زرداری کیخلاف مقدمات فقط انتقام ہے، حکومتی اقدامات اپوزیشن کیخلاف انتقامی کارروائیوں کے علاوہ کچھ نہیں، آصف زرداری پرکرپشن کے جھوٹے الزامات لگائے گئے ، جب ہمارے  والد جیل میں تھے، تب ہم اپنی والدہ کی شفقت کے زیرِ سایہ چھوٹے بچےتھے ،بعدازاں عدالتوں نے انہیں مذکورہ تمام الزامات سے باعزت بری کیا

جیل سے نکلنے کا بہانہ، سیاسی لیڈر ہوتے ہیں بیمار، باغی ٹی وی کی خصوصی رپورٹ

بختاور بھٹو نے مزید کہا کہ آصف زرداری کوجھوٹے الزامات کے تحت 11سال جیل میں رکھا گیا، بلاول پارلیمان کی بالادستی  کیلئے ڈٹ کر کھڑے ہیں.

آصف زرداری جیل سے باہر جانے کے لئے بیتاب، بڑا مطالبہ سامنے آ گیا

بختاور بھٹو نے مزید کہا کہ میرے والد کو وہ طبی سہولیات بھی نہیں دی جا رہیں، جو بطور شہری اور سابق صدر ان کا حق ہے .حد ہے، انہیں جیل کی کھولی میں ایک چھوٹا سا فریج رکھنے بھی نہیں دیا جا رہا کہ جس میں وہ انسولین رکھ سکیں

آصف زرداری کی خواہش پوری، جیل سے باہر آ گئے

بختاور زرداری کا مزید کہنا تھا کہ یہ بھیانک حقیقت ہم سے چھپائی جارہی ہے کہ ہمارے والد پر جیل میں کیا کیا ظلم ہو رہے ہیں ، میری والدہ کا سیاسی کردار ختم کرنے کے لیئے میرے والد پر کرپشن کے جھوٹے الزامات لگائے گئے ،مذموم سازش کے تحت 90 کی دہائی سے میرے والد کے خلاف لغو الزامات لگانا شروع کیئے گئے.

میں ملنے گئی تو زرداری وہیل چیئر سے اٹھے، پولیس نے کہا دفعہ ہو جاؤ، آصفہ بھٹو

یاد رہے کہ کہ جعلی اکاونٹس کیس میں سابق صدر آصف زرداری نیب کی حراست میں ہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ سے ضمانت کی درخواست مسترد ہونے کے بعد نیب نے زرداری ہاوس سے آصف زرداری کو گرفتار کیا تھا، بعد ازاں انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا،

Shares: