ڈینگی مار مکائیں گے، ضلعی انتظامیہ پُرعزم

0
36

شیخوپورہ(نمائندہ باغی ٹی وی) صوبائی وزیر برائے قدرتی آفات میاں خالد محمود نے انسداد ڈینگی کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ کے کمیٹی روم اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کی
ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سید طارق محمود بخاری نے بھی اجلاس میں شرکت کی

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو رانا شکیل اسلم نے ضلع میں ڈینگی کے حوالے سے کیے گئے انتظامات بارے بریفنگ دی
۔ڈپٹی کمشنر سید طارق محمود بخاری کا کہنا تھا کہ دوسرے اضلاع سے ڈی ایچ کیو ہسپتال شیخوپورہ میں داخل ہونے والے ڈینگی کے مریضوں کو بہترین طبی سہولیات کے دی جارہی ہیں اور انسداد ڈینگی کی سرویلنس کرنے والی ٹیموں کوخودمانیٹر کر رہا ہوں ان کا مزید کہنا تھا کہ ضلع بھر میں انسداد ڈینگی مہم پر کامیابی سے عمل درآمد کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

صوبائی وزیر میاں خالد محمود کا کہنا تھا کہ ڈینگی کے حوالے سے کیے گئے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتا ہوں اور ضلعی انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہتا ہوں
اس موقع پر ان کا مزید کہنا تھا کہ انسداد ڈینگی کے بارے میں لوگوں میں شعور بیدار کیا جائے اور حفاظتی تدابیر کے بارے میں لوگوں کو آگاہ جائے
شہر و دیہات کی گلیوں میں کھڑے پانی کی نکاسی کو یقینی بنایا جائے
ڈینگی کی روک تھام کے لیے حکومت جنگی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہی ہے۔

Leave a reply