رکن قومی اسمبلی خواجہ سعد رفیق کی جیل میں طبیعت خراب ہو گئی، انہیں کونسی بیماری لگی،خود ہی بتا دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق بھی جیل میں بیمار پڑ گے۔ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ پچھلے سات دن سے ٹائی فائیڈ بخار میں مبتلا ہوں۔میرے ٹائی فائیڈ کے ٹیسٹ کروائے گے ہیں ،بخار کی وجہ سے کمزوری بھی ہے.

خواجہ سعد رفیق پیراگون سیکنڈل کیس میں گرفتار ہیں، انہیں ضمانت کی درخواست مسترد ہونے پر نیب نے گرفتار کیا تھا اب وہ جیل میں ہیں، عدالت نے ان کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی تھی

پیپلز پارٹی کو زور لگا کر ہم دفن نہیں کر سکے، خواجہ سعد رفیق کا اسمبلی میں خطاب

خواجہ برادران کے خلاف احتساب عدالت میں ریفرنس دائر

خواجہ برادران کی جانب سے ضمانت کے لئے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ نیب کی تفتیش میں ہرممکن تعاون کررہے ہیں، پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل میں گرفتار کیا گیا لیکن نیب کرپشن کے الزامات ثابت کرنے میں ناکام رہا۔ خواجہ برادران نے موقف اختیار کیا کہ نیب تفتیش میں تعاون اور تمام ریکارڈ فراہم کیا، عدالت سے استدعا ہے کہ درخواست ضمانت منظور کرکے رہائی کا حکم دیا جائے۔ عدالت نے ضمانت کی درخواست مسترد کر دی تھی.

واضح رہے کہ 11 دسمبر کو لاہور ہائی کورٹ نے مسلم لیگ ن کے رہنماؤں خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی سلمان رفیق کی عبوری ضمانت خارج کردی تھی، جس کے بعد نیب نے دونوں بھائیوں کو حراست میں لے لیا تھا۔ خواجہ برادران کو پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل میں گرفتار کیا گیا ہے جبکہ دونوں بھائی پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل سمیت 3 مقدمات میں نیب کو مطلوب تھے۔

جیل میں مسلم لیگ ن کے رہنما نواز شریف بھی بیمار ہوجاتے ہیں، سابق صدر آصف زرداری بھی جیل میں جاتے ہیں تو انہیں بھی شدید بیماریاں شروع ہو جاتی ہیں، خورشید شاہ کو گرفتار کیا جاتا ہے تو وہ بھی مریض نکلتے ہیں، فریال تالپور کی بھی جیل میں طبیعت ٹھیک نہیں رہتی

سیاسی زعماء کو جب جیلوں میں ڈالا جاتا ہے تو انہیں بیماریاں لگ جاتی ہیں، سابق وزیراعظم نواز شریف جیل میں العزیزیہ ریفرنس کیس میں سات برس کی سزا کوٹ لکھپت جیل میں کاٹ رہے ہیں، نواز شریف کی جیل میں طبیعت ناساز ہے، عدالت نے انہیں طبی بنیادوں پر رہا کیا تھا لیکن بعد ازاں ضمانت میں توسیع نہیں کی تھی، نواز شریف کی صحت کو لے کر مریم نواز نے بھی پریس کانفرنس کی تھی ،ن لیگ کے رہنما اب بھی مطالبہ کر رہے ہیں کہ نواز شریف کو جیل سے نکال کر ہسپتال منتقل کیا جائے، بلکہ نواز شریف کے چھوٹے بھائی شہباز شریف نے تو یہاں تک کہہ دیا کہ نواز شریف کو جیل میں ڈاکٹر مہیا نہ کر کے قتل کرنے کی سازش کی جا رہی ہے.

جیل میں نواز شریف کو قتل کرنے کی سازش کی جارہی ہے، شہباز شریف

سابق صدر آصف زرداری بھی اڈیالہ جیل میں ہیں انہیں نیب نے جعلی اکاؤنٹ کیس میں گرفتار کیا اور اب وہ جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں، آصف زرداری کی بھی جیل میں طبیعت خراب ہونے پر میڈیکل بورڈ کے مشورہ پر پمز میں منتقل کیا گیا تھا لیکن ایک روز پمز میں ان کے ٹیسٹ کروانے کے بعد دوبارہ جیل منتقل کر دیا گیا ہے، پمزکے ترجمان کا کہنا تھا کہ آصف زرداری کی طبیعت بہتر ہے انہیں مزید ہسپتال میں رہنے کی ضرورت نہیں،ڈاکٹرز کے مطابق آصف زرداری کے تمام ٹیسٹ کلیئر ہیں اور انہیں فزیو تھراپسٹ کی ضرورت ہے

سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو نیب نے طلب کیا تو وہ بھی نیب میں گرفتاری کے ڈر کی وجہ سے پیش نہ ہوئے اور کمر درد کا بہانہ کر دیا، شہباز شریف کمر درد کی وجہ سے احتساب عدالت میں بھی پیش نہیں ہوئے.

پیپلز پارٹی کے ہی رہنما ،سابق صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن جب 5 ارب سے زائد کے کرپشن کیس میں جب جیل میں گئے تو ان کی طبیعت ٹھیک نہ رہی اور انہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا،

جعلی اکاونٹس کیس میں گرفتار انور مجید عدالت میں بیماری کی وجہ سے پیش نہ ہوئے، عدالت کو بتایا گیا کہ انور مجید کے دل کا والو بند ہے اور انہیں ڈی پولر ڈس آرڈر کی بیماری ہے.رپورٹ پر عدالت نے ریمارکس دیئے کہ انور مجید کو کوئی ایسی بیماری نہیں جس کے باعث وہ عدالت میں پیش نہ ہوسکیں، یہ ایسی بیماریاں ہیں جو پاکستان میں ہر چوتھے آدمی کو ہوتی ہیں.

میں ملنے گئی تو زرداری وہیل چیئر سے اٹھے، پولیس نے کہا دفعہ ہو جاؤ، آصفہ بھٹو

آصف زرداری کا طبی معائنہ، کونسی بیماری اور ڈاکٹر نے کیا تجویز کیاِ؟

Shares: