چاروں یار حاضر ہوجائیں ، وزیراعظم نے یاد فرمایا ہے

0
71

اسلام آباد : ملک میں‌بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف عوامی ردعمل نے وزیراعظم کو بھی اہم فیصلے کرنے پر مجبورکردیا ہے، اطلاعات کےمطابق اس بحران سے نبٹنے کےلیے چاروں صوبوں‌کے وزرائے اعلیٰ‌ کو اسلام آباد طلب کرلیا ہے تاکہ مل کر کوئی نہ کوئی حل نکالیں‌

ڈرامہ ’’پس آئینہ‘‘ ان کے دل کے بہت قریب ہے، روبینہ اشرف دل کی بات کرگئیں

وزیراعظم عمران خان کے اس فیصلے سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے معاون خصوصی برائےاطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاہےکہ جمعہ کے دن وزرائے اعلیٰ اسلام آباد پہنچیں‌گے اور ملک میں‌ مہنگائی کے طوفان کو روکنے کے لیے اپنے چاروں وزرائے اعلیٰ‌سے مشاورت بھی کریں‌ گے

ایف اے ٹی ایف اجلاس پاکستان کے لیے اچھی خبریں آنی شروع ہوگئں

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے بتایا کہ اس اہم اجلاس میں وزرائےاعلیٰ سےبنیادی اشیاکی قیمتیں مستحکم کرنےسےمتعلق غورکیاجائیگا ، معاون خصوصی نے یہ بھی بتایا کہ اس موقع پر ملک میں اشیائےضروریہ کی پرائس انڈیکس مستحکم کرنےکیلیےپلاننگ منسٹرکوہدایت کی ہے اور جمعہ کے دن ہونے والے اس اہم اجلاس میں وہ یہ تجاویز پیش کریں گے

طلباء کو بلیک میل کرنے والے یونیورسٹی ملازم گرفتار

یاد رہے کہ ملک میں‌اس وقت مہنگائی کا بہت بڑا طوفان ہے اور ہر شہری حکومت سے یہ شکوہ کررہا ہےکہ وہ مہنگائی کو کنٹرول نہیں کرپارہی ، عوامی رد عمل بڑھ رہا ہے ، دوسری طرف حکومت کے کہنا کہ وہ کوشش کرے گی کہ بعض نام نہاد سیاسی جماعتیں اسی مہنگائی کی آڑ میں سیاست کے نام پر شرارت کرنا چاہتی ہیں جسے ناکام بنادیا جائے گا

Leave a reply