فیصل آباد(نمائندہ باغی ٹی وی )ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیراہتمام یکجہتی کشمیر کبڈی ٹورنامنٹ چک 198ر ب منیانوالہ میں کھیلا گیا جس میں مختلف کلبز کی ٹیموں کے مابین میچز کھیلے گئے۔ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر رانا حماد اقبال،ملک اشتیاق،ملک غلام مصطفی،مہر اشرف،مہر عرفان اور عمر شہزاد کے علاوہ دیگر آفیشلز اورشائقین کبڈی بھی موجود تھے۔کبڈی ٹورنامنٹ میں منڈا پینڈ،مکوانہ،کشمیر کبڈی کلب،گڈیا،پکا جنڈیالہ،چک 204،جوہل بگہ،مرزا کبڈی کلب،جڑانوالہ کبڈی کلب،ڈھڈی والا،نشاط آباد،لوکھا کبڈی کلب اور فخر آباد کبڈی کلب کی ٹیموں نے اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے۔اس موقع پر کھلاڑیوں میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے۔

ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیراہتمام یکجہتی کشمیر کبڈی ٹورنامنٹ کا انعقاد
Shares: