پولیس کے ہاتھوں‌ قتل ہونے والے ذہنی معذور صلاح الدین کے والد نے بیٹے کا قتل کیوں‌ معاف کیا؟ اس کی وجہ انہوں نے مسجد میں کھڑے ہو کر بیان کر دی،

مہاتیر محمد نے بھارت سے تجارت کے متعلق اہم اعلان کر دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق صلاح الدین کے والد محمد افضال نے کہا کہ وہ اللہ رب العزت کی رضا کی خاطر رحیم یار خان پولیس کو بیٹے کا خون معاف کر رہے ہیں، ولیس تشدد سے جاں بحق ہونیوالے صلاح الدین کے والد نے مقدمہ واپس لے لیا ہے اور ڈپٹی کمشنر کی موجود گی میں رحیم یار خان پولیس کو معاف کرنے کا اعلان کیا، مدعی کی طرف سے تین پولیس اہلکاروں کو معاف کرنے کی تقریب گاﺅں گورالی کی مسجد میں ہوئی جس میں ڈپٹی کمشنر، اسٹنٹ کمشنر اور دیگر افراد نے شرکت کی، میڈیا رپورٹس میں‌ بتایا گیا ہے کہ مقتول صلاح الدین کے والد نے دو مطالبا ت منظور ہونے کے عوض پولیس سے صلح کرکے معاف کردیا، تقریب کے دوران حکومت کی جانب سے مقتول صلاح الدین کے والد کے تین مطالبات میں سے دو مطالبات تسلیم کرلئے گئے جن میں ایک چارکلومیٹر سڑک کی تعمیر اور دوسرا گاﺅں کوگیس کی فراہمی شامل ہے،

بھارتی وزیر دفاع کی ہرزہ سرائی پر دیا ترجمان وزارت خارجہ نے منہ توڑ جواب

خورشید قصوری نے پاک فوج کے متعلق ایسی کی بات کہ قوم کا سر فخر سے بلند ہو گیا

واضح رہے کہ صلاح الدین ذہنی طور پر معذور تھا اور اسے مبینہ طور پر اے ٹی ایم مشین توڑنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا اور بعد ازاں وہ پولیس اہلکاروں کی زیر حراست قتل ہو گیا تھا،

Shares: