ملائشیا میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زر میں کتنا ہوا اضافہ؟ خبر آ گئی

ملائیشیا میں مقیم پاکستانیو ں کی جانب سے ترسیلات زر میں اضافہ دیکھنے میں‌ آیا ہے،

خورشید قصوری نے پاک فوج کے متعلق ایسی کی بات کہ قوم کا سر فخر سے بلند ہو گیا

اسلام آباد ۔ 15 اکتوبر (اے پی پی) ملائیشیا میں مقیم پاکستانیو ں کی جانب سے ترسیلات زر میں جاری مالی سال کے ابتدائی تین مہینوں میں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 2.50 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، سٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعداد وشمار کے مطابق جولائی سے لے کر ستمبر تک ملائیشیا میں مقیم پاکستانیوں نے 405.11 ملین ڈالر کا زرمبادلہ ملک ارسال کیا جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 2.50 فیصد زیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں ملائیشیا میں مقیم پاکستانیوں نے 395.11 ملین ڈالر کا زرمبادلہ ارسال کیا تھا، مالی سال 2017-18ء کے اسی عرصہ میں ملائیشیا میں مقیم پاکستانیوں نے 256.58 ملین ڈالر زرمبادلہ ملک ارسال کیا تھا، اعداد وشمار کے مطابق ماہ ستمبر میں ملائیشیا میں مقیم پاکستانیوں نے 121.58 ملین ڈالر کی ترسیلات زر کیں،

مہاتیر محمد نے بھارت سے تجارت کے متعلق اہم اعلان کر دیا

بھارتی وزیر دفاع کی ہرزہ سرائی پر دیا ترجمان وزارت خارجہ نے منہ توڑ جواب

گزشتہ سال ستمبر میں ملائیشیا میں مقیم پاکستانیوں نے 123.17 ملین ڈالر کا زرمبادلہ ملک ارسال کیا تھا۔ موجودہ حکومت نے قانونی ذرائع سے ترسیلات زر کی حوصلہ افزائی کے لئے کئی اقدامات کئے ہیں جس کے نتیجے میںگزشتہ مالی سال کے دوران بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زر میں مالی سال 2017-18ء کے مقابلہ میں9.67 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا،

Comments are closed.