کوہستان : مالاکنڈ کے علاقے میں کے پی محکمہ تعلیم کے اعلیٰافسر کو قتل کرنے کے خلاف مظاہرے پھوٹ پڑے ، اطلاعات کے مطابق ضلع کوہستان میں ایجوکیشن آفیسر کے قتل کے خلاف مالاکنڈ میں ہزاروں اساتذہ سڑکوں پر نکل آئے اوراحتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے قاتلوں کی گرفتاری اور ایجوکیشن آفیسرز کو سیکیورٹی فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔
یورپی یونین سےعلیحدگی، سمجھ نہیں آرہی کیا کریں، ملکہ ایلزبیتھ
مالاکنڈ کے مرکزی شہر بٹ خیلہ میں مختلف سرکاری اسکولوں کے پرنسپلز، ہیڈ ماسٹرزاور سینئر اساتذہ نے کوہستان میں ضلعی ایجوکیشن آفیسر نواب علی کے بیہمانہ قتل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے پریس کلب تک ریلی نکالی۔ اساتذہ نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈ اٹھارکھے تھے جن پر ایجوکیشن آفیسر قتل کے خلاف نعرے درج تھے۔
بدتمیزی برداشت نہیں، صحافی کا اقبال اسٹیڈیم میں داخلہ بند ،
مظاہرین نے کہا کہ ایجوکیشن آفیسرز کی زندگی کو خطرات لاحق ہیں تاہم حکومت نے تاحال کسی بهی ضلع ميں محکمه ايجوکيشن کو سيکيورٹی فراهم نہیں کی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ قاتلوں کو فی الفور گرفتار کرکے انہیں نشان عبرت بنایاجائے