سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی) سرگودھا یونیورسٹی کروڑوں روپے کی خرد برد کرنے والےسات سال سے اشتہاری ملزم کو محکمہ اینٹی کرپشن نے گرفتار کر لیا, تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی آف سرگودھا کے سابق ایڈمن آفیسر اور اشتہاری ملزم عثمان حمید کو گرفتار کر لیاگیا ۔گرفتار ملزم عثمان حمید کے ساتھی ملزم عمران جلال کو اینٹی کرپشن پہلے ہی گرفتار کر چکی ہے۔ عمران جلال پہ بھی کرپشن کا الزام ہے
ملزمان نے سرگودھا یونیورسٹی کے1.7ملین روپے خردبرد کیے تھے۔عثمان حمید 7سال سے روپوش تھا,جسے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے بہاولپور سے گرفتار کیا گیا۔یونیورسٹی کو 1.7ملین کا ٹیکہ لگانے والا ایڈمن آفیسر کو جدید ٹیکنالوجی کےذریعے ٹریس کرکے گرفتار کرلیا

Shares: