قصور
چونیاں میں گاڑی چوری کی واردات
تفصیلات کے مطابق قصور کی تحصیل چونیاں شہر میں تھانہ سٹی سے چند قدم کے فاصلے پر واقع عمر ہسپتال کے سامنے رات تقریباً گیارہ بجے ڈاکٹر نواب دین کی کار نمبری LEA-06-5433 کلر سلور نہ معلوم چور لے اڑے
سٹی پولیس اور ڈولفن فورس کا رات بھر گشت ہونے کے باوجود گاڑی چوری ہو جانا محکمہ پولیس کی کارکردگی پر ایک دفعہ پھر سوالیہ نشان ہے کیونکہ چونیاں شہر میں بچوں کے اغواء اور قتل کے بعد ڈولفن فورس کو تعینات کیا گیا ہے حالانکہ چونیاں کے علاوہ ضلع قصور کے کسی بھی شہر اور تحصیل میں ڈولفن فورس تعینات نہیں

ڈاکٹر کی گاڑی چوری
Shares: