مظفرگڑھ میں سکول وین میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی،وین میں طلباء وطالبات سوار نہ ہونے کے باعث خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا.مظفرگڑھ میں جیل روڈ پر ضلعی انتظامیہ کے تحت چلنے والے سردار کوڑا خان سکول کی وین میں آگ لگ گئی.ریسکیو کیمطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی جس پر فوری طور پر قابو پالیا گیا.ریسکیو کیمطابق سکول کے طلباءوطالبات نے کچھ دیر میں وین میں سوار ہونا تھا،سواریاں موجود نہ ہونے سے خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا.آتشزدگی کے واقعے کے بعد سکول کے طلباء وطالبات کو پولیس موبائل وین پر انکے گھروں کو روانہ کیا گیا.

Shares: