تحریک انصاف کے رہنما کی وجہ سے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو بڑی خوشخبری مل گئی،

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کیخلاف کارروائی کی درخواست خارج کردی ،الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کی درخواست عدم پیروی پرخارج کی ،

حلیم عادل شیخ کی طرف سے چوری کا الزام، پیپلز پارٹی خواتین اراکین اسمبلی نے اہم قدم اٹھا لیا

وزیراعلیٰ سندھ پر این اے 205 گھوٹکی کے ضمنی الیکشن میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کاالزام تھا ،حلیم عادل شیخ نے سعید غنی سمیت دیگر وزراء کیخلاف بھی کارروائی کی استدعا کررکھی تھی .

کیپٹن ر صفدر نے اپنی بیوی مریم نواز کا ہاتھ پکڑنا چاہا تو…..کیا ہوا؟ اہم خبر

حلیم عادل شیخ کے خلاف بھی پی پی نے درخواست دی تھی جو الیکشن کمیشن نے خارج کر دی تھی، پیپلز پارٹی کے وزراء کے خلاف درخواست پر الیکشن کمیشن نے جواب طلب کیا تھا لیکن حلیم عادل شیخ درخواست دینے کے باوجود الیکشن کمیشن میں بار بار پیش نہ ہوئے جس کی وجہ سے الیکشن کمیشن نے درخواست خارج کر دی

بلاول نے عمران خان کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کر دیا، اہم ترین خبر

Shares: