بچوں‌ کو جنسی بدسلوکی سے کیسے بچایا جاسکتا ہے؟ ڈاکٹر شیریں مزاری نے بتائی اہم باتیں

وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ بچوں کے ساتھ ہونے والی جنسی بد سلوکی یا کسی بھی قسم کی شکایت کا معاملہ ہو تو اس کیلئے وزارت کی ہیلپ لائن 1099 پر رابطہ کریں تاکہ فوری طور پر اس سلسلہ میں ایکشن لیا جاسکے،

لاہور کے قبرستان سے بچوں کی کفن سمیت لاشیں کس نے نکالیں؟ تشویشناک خبر آ گئی

اسلام آباد ۔ 17 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ ہمیں ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے تاکہ قصور جیسے واقعات دوبارہ رونما نہ ہوں، صحت مندمعاشرے کی تشکیل میں عورت کاکردار انتہائی اہم ہے، وہ جمعرات کے دن اسلام آباد ماڈل کالج برائے طالبات جی سکس ون میں ”بچوں سے بدسلوکی – آگاہی مہم” کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہی تھیں، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا کہ میں والدین اورخواتین اساتذہ سے کہوں گی وہ بچوں سے دوستانہ رشتہ قائم کریں تاکہ وہ آپ سے بلا خوف اپنے دل کی بات کہہ سکیں، بچوں کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کی روک تھام کے لیے معاشرے کے ہرفرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا اور ارد گرد کے ماحول پر نظر رکھنی ہوگی کیونکہ درندہ صفت عناصر اپنی خواشات کی تکمیل کیلئے ہر گلی، محلے اور شہر میں موقع کی تلاش میں ہوتے ہیں،

آزادی مارچ میں زرتاج گل کریں گی شرکت، اور وہاں کیا کریں گی؟ خبر سن کر مولانا بھی پریشان

حکومت کی اپیل مسترد،جے یو آئی ڈٹ گئی، کہا ایسا نہیں ہو سکتا

آزادی مارچ، مولانا فضل الرحمان نے تاریخ کا اعلان کر دیا،کہا روکا تو پاکستان جام کر دیں گے

ڈاکٹر شیریں‌ مزاری نے کہا کہ بچوں کی تعلیم و تربیت میں والدین اور اساتذہ کا اہم کردار ہے انہیں اپنے بچوں پر کڑی نظر رکھنی چاہیئے اور بلاوجہ گھر سے باہر نا جانے دیں، انہوں نے کہا کہ جب ریاست بچیوں کو آگے بڑھنے کے لئے مواقع فراہم کررہی ہو تو پھر والدین کو گھبرانا نہیں چاہیئے انہیں اپنی بچوں کے روشن مستقبل کے لئے موقع سے فائدہ اٹھانا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی معاشرہ اس وقت تک ترقی نہیں کر سکتا جب اس میں خواتین اپنا اہم کردارا ادا نا کریں،

Comments are closed.