بورےوالا (نمائندہ باغی ٹی وی) بلدیہ کی طرف سے شہر بھر کی بلدیہ کی دکانوں کی نیلامی کے اعلان کے خلاف مقامی دوکانداروں کا احتجاج۔
تفصیلات کے مطابق مقامی دکانداروں نے نیلامی کے خلاف شدید ترین احتجاج کیا اور نعرے بازی کی گئی اور اس طرح دکانوں کی نیلامی ذیادتی قرار دیا ۔ احتجاج کی وجہ سے اکثر مارکیٹس بند رہیں ۔
بورے والا شہر کی مرکزی سڑک احتجاج کی وجہ سے کئی گھنٹے بند رہی دکانداروں نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جس پر مختلف نعرے درج تھے
دکانداروں نے واضح کیا کہ اس طرح نیلامی ان کے ساتھ زیادتی اور غنڈہ گردی ہے