قتل میں ملوث ملزمان عدم ثبوت پر بری
چکوال۔ (اے پی پی) قصبہ رنسیال احسن عباس کے قتل میں ملوث ملزمان ناصر عباس اور دلدار شبیر عدم ثبوت پر بری۔ملزمان ناصر عباس اور دلادار شبیر کے وکیل ملک عبدالجیل ایڈووکیٹ نے عدالت میں بھر پور دلائل دے کر ماڈل کورٹ کے جج حسنین رضا کو ملزمان کی بے گناہی ثابت کی 10 محرم الحرام کے مرکزی جلوس میں نعرہ ولایت لگانے پر دو گروپوں میں تلخ کلامی ہو گئی تھی جس پر ملزم بلال شبیر نے طیش میں آکر گالم گلوچ شروع کر دی تو جلوس میں موجود شرکاء نے لعن طعن کی،جس کا ملزم بلال شبیر کو سخت رنج گذرا بلال شبیر نے ہمراہی ملزمان ناصر عباس دلدار شبیر کے احسن عباس ولد عادل خان ساکن رنسیال کو جلوس کے اختتام پر 30 بور پسٹل کے فائر سے زخمی کر دیا تھا جو بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوے جاں بحق ہو گیا تھانہ کلر کہار میں مقدمہ درج کر کے کیس عدالت کریمنل ماڈل کورٹ میں بھیج دیا دوران ٹرائل ملزمان ناصر عباس اور دلدار شبیر پر جرم ثابت نہ ہوسکا فاضل جج نے دونوں ملزمان کو بری کر دیا۔