کندھ کوٹ:صبح صبح غم ناک خبر نے مزید غم ناک کردیا ، پاکستان کی قومی شاہراہ پر تیزرفتاری کی وجہ سے ٹرک الٹنے سےکارسوار4 افرادجاں بحق ہوگئے ہیں‌، ہائی وے پولیس کے مطابق یہ حادثہ اتنا شدید تھا کہ کارسوار موقع پر جانبحق ہوگئے

قومی شاہراہ پرتیزرفتاری کے باعث ٹرک بے قابوہوکرکارپرالٹ گيا۔ حادثے کے نتيجے ميں کارميں سوار4 افراد موقع پرہی جاں بحق ہوگئے۔پوليس کے مطابق جاں بحق ہونے والے افراد پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ايل) کے ملازم تھے ۔

واقعے کے بعد ڈرائيورموقع سے فرارہوگيا۔ ریسکیوٹیم نے لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا۔ريسکيوحکام کاکہناہے کہ حادثہ سڑک کی خستہ حالی کے باعث پيش آيا۔ حادثے کے بعد ہيوی مشين سے ٹرک کو گاڑی سے ہٹا ديا گيا۔

Shares: