بحرین کا قطر پر الزام

0
43

بحرین نے قطر پر الزام لگایا ہے کہ وہ مسائل کے حل میں رکاوٹ ہے.

بحرین کے وزیر خارجہ شیخ خالد بن احمد آل خليفہ کا کہنا ہے کہ "دوحہ حکومت یمن کے حل کے راہ میں رکاوٹ بن رہی ہے، یہ بات قطر کی جانب سے میڈیا میں سامنے آنے والے موقف سے ظاہر ہوتی ہے”۔ آل خلیفہ کے مطابق یمنی حکومت اور جنوبی کونسل کے درمیان سمجھوتے کے حوالے سے پیش رفت آگے کی جانب بڑھنے کے لیے بہت اہمیت کی حامل ہے اور یمن میں استحکام کے مستقبل پر اس کے مثبت اثرات ہوں گے۔بحرین نے قطر پر الزام لگایا ہے کہ وہ یمن کا مسئلہ کرنے میں رکاوٹ بن رہا ہے.

یمنی فوج نے حوثیوں کا ڈرون طیارہ مار گرایا ، یہ ڈرون کس ملک کا بنا ہوا تھا جانیے تفصیل میں‌

واضح رہے کہ سعودی عرب یمن میں باغیوں کی پشت پناہی کاالزام ایران پر لگاتا ہے ۔اور قطر ایران کا حمایتی ہے ۔ اس سے پہلے ایک رپورٹ کے مطابق حوثی باغیوں نے 23 ہزار بچوں کو جنگ کے لیے بھرتی کر لیا، رپورٹ جمع کرا دی گئی
تفصیلات کے مطابق : حوثی باغیوں کے ایک اقدام بارے عرب یوروپیین فورم برائے انسانی حقوق نے سوئس دارالحکومت جنیوا میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے سامنے ایک رپورٹ پیش کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ایرانی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا نے 23،000 یمنی بچوں کو جنگ کے لیے بھرتی کیا۔ یہ رپورٹ انسانی حقوق کونسل کے 42 ویں سالانہ اجلاس کے موقعے پر پیش کی گئی۔

Leave a reply