: پاکستان کے موجودہ حالات میں مولانا فضل الرحمن جو گیم کھیل رہےہیں ، یہی پاکستان کا دشمن چاہتا ہے ،شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مولانافضل الرحمان کشمیر کی خبروں کا وقت لے رہے ہیں، مولانا سے کہوں گا سیاستدان کبھی مذاکرات کے دروازے بند نہیں رکھتا،
پاکستان کی موجودہ سیاسی صورت حال پر تبصرہ کرتے ہوئے وزیرریلوے شیخ رشید احمد نے رائیونڈ میں ریلوے سٹیشن کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ مولانا فضل الرحمان آزادی مارچ نہ کریں،ان کا کہنا ہے کہ مولانا کو کشمیر پر بات کرنی چاہیے، یہ وقت آپسی لڑائیوں کا نہیں، مذکرات کا دروازہ کھلا ہونا چاہیے۔
وفاقی وزیر فواد چودھری کے نوکریوں سے متعلق دئیے گئے بیان کے جواب میں شیخ رشید بولے کہ انہیں تو اپنے محکمے کا جواب ہی دینا ہے، ہم نے ریلوے کو ترقی کی راہ پر ڈال دیا ہے۔رائیونڈ اجتماع پر سپیشل ٹرینیں بھی چلائیں گے، بولے میں خود بھی اجتماع میں شرکت کروں گا۔