میلسی (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی اختر فاروق نےاچانک دورہ میلسی کیا. اس موقع پر انہوں نے میلسی میں ٹریفک ڈیوٹی چیک کی اور کالونی چوک میں عوام الناس کے پاس رک کر ان سے مسائل دریافت کئے بعد ازاں تھانہ سٹی میلسی کا بھی وزٹ کیا تھانہ میں فرنٹ ڈیسک کے عملہ اور ریکارڈ کو چیک کیا اور حوالات میں بند ملزمان اور وہاں پر موجود شہریوان سے مسائل پوچھے اس موقع پر نائب محرر فیصل کو صاف ستھری یونیفارم پہننے پر شاباش دی اور تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان بھی کیا.

Shares: