فیصل آباد: مزدور کو 41 یونٹ بجلی کے استعمال پر ایک کروڑ 13 لاکھ کا بل بھیج دفیصل آباد: فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کارپوریشن (فیسکو) نے اپنے ایک صارف کو بجلی کا بل ایک کروڑ 13 لاکھ روپے کا بھیجا ہے۔ جس صارف کو بل بھیجا گیا ہے اس پر’الزام‘ ہے کہ اس نے 41 یونٹ بجلی استعمال کی ہے۔
ذرائع کے مطابق فیسکو نے جھنگ روڈ کے علاقے 66 دھاندرہ کے رہائشی مزدور کو اتنی خطیر رقم کا بل بھیجا ہے کہ جس کا وہ تصور بھی نہیں کرسکتا ہے۔متاثرہ مزدور نے ہم نیوز کو بتایا کہ اس کی دو وقت کی روٹی بمشکل پوری ہوتی ہے چہ جائیکہ وہ اتنی خطیر رقم فیسکو کو بل کی مد میں ادا کرسکے گا۔
صارفین کو زائد بجلی کے بل بھیجنے کی شکایات پہلے بھی منظر عام پر آچکی ہیں جس پر ادارے کے اعلیٰ افسران کی جانب سے یقین دلایا گیا تھا کہ آئندہ اس قسم کی شکایات سامنے نہیں آئیں گی مگر تاحال یہ سلسلہ تھم نہیں سکا ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔