ٹی ٹین لیگ میں کون کون پاکستانی کھلاڑی ہوگا ان ایکشن ؟

0
83

کرکٹ کے بڑے ستارے ابوظبی میں چمکنے کو تیار ہیں۔ ٹیمیں نے اپنے کھلاڑی چن لئے ہیں جن میں کئی نامور پاکستانی کرکٹر بھی شامل ہیں۔ ابوظبی ٹی 10 لیگ میں پاکستانی ستاروں نے نمایاں جگہ بنائی ہے جن سرفہرست شاہد آفریدی ، وہاب ریاض، محمدعامر، محمد حفیط ، شعیب ملک ، عماد وسیم اور فہیم اشرف ہیں

اس کے علاوہ دنیا کے نامور ستارے بھی میدان میں نظرآئیں گے۔ ٹی 10 لیگ کی دفاعی چیمپیئن نادرن وارئیر ہے جس نے ڈیرن سیمی کو ٹیم آئیکون کے طور پر چنا ہے، ساتھ ہی آندرے رسل اور پاکستانی ٹاپ کلاس بالر وہاب ریاض کو بھی جگہ دی ہے۔ ابوظبی ٹی 10 میں ٹیم ابوظبی نیا اضافہ ہے۔ جس کے آئیکون معین علی ہیں ٹیم نے پاکستانی بالر محمد عامر کونمایاں جگہ دی ہے ساتھ ہی سری لنکن نیروشان اور کیوی آل راؤنڈر اینڈرسن بھی شامل ہیں۔ بات کریں مراٹھا عریبین کی تو اس کے آئیکون کرس لینن ہیں جبکہ ٹیم میں ملنگا، ڈیوان براوو اور کیڈوک والٹن شامل ہیں۔

وقار یونس نے نئے بالرز کو تیار کرنے کیلئے کمر کس لی

دکن گلیڈئیٹرز نے کیرن پولاڈ کو چنا ہے ٹیم آئیکون شین واٹسن ہوں گے۔ اس کے علاوہ فواد خان، اور ظہورخان بھی ایکشن میں نظرآئیں گے۔ دہلی بلز کی قیادت عالمی کپ کی فاتح انگلینڈ کے آئن مورگن ہوں گے جو ٹیم کے آئیکون کھلاڑی بھی ہیں ٹیم نے سابق پاکستانی کپتان شعیب ملک اور عماریاسین کو بھی چنا ہے ۔ اس کے علاوہ عادل رشید، محمد نبی اور کیسل پریرا بھی ایکشن میں نظرآئیں گے۔

ٹیم قلندر کے آئیکون شاہد آفریدی ہیں ان کے ساتھ پاکستانی کھلاڑی محمد حفیظ، عماد وسیم اور فہیم اشرف بھی نظرآئیں گے۔ کرس جارڈن بھی ٹیم قلندر کا حصہ ہوں گے۔ بنگال ٹائیگرز ٹیم نے تھیسرا پریرا کو کپتان اور آئیکون کھلاڑی کے طورپر چنا ہے۔ اس کے علاوہ آندرے فلیچر، اور کولن انگرام بھی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔ کرناٹک نے نامور کھلاڑی ہاشم آملہ کو چنا ہے۔ ٹیم میں نیپالی کھلاڑی سندیپ، انگلش کرکٹر پٹ براؤن اور اماراتی کھلاڑی احمد رضا بھی شامل ہیں۔

ٹیسٹ ٹیم کے نو منتخب کپتان اظہرعلی کی پریس کانفرنس میں اہم باتیں

Leave a reply