وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی اختر حسین نے چہلم حضرت امام حسین کی آمد کے حوالے سے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لئےامام بارگاہ حیدریہ وہاڑی کا وزٹ کیا.
اس دوران ان کے ہمراہ ڈی ایس پی سرکل صدر خالد جاوید, انچارج سکیورٹی, امن کمیٹی کے ممبران اور تاجران بھی موجود تھے.
ڈی پی او وہاڑی نے پیدل تمام جلوس کے روٹس کا وزٹ کیا اور انتظامات چیک کئے. جبکہ سکیورٹی کو مزید فول پروف بنانے کے حوالے سے خصوصی ہدایات بھی دیں.

Shares: