’سیف زون‘ خالی نہ کیا توپھروہ سلوک کروں گا جو ہمیشہ یاد رہے ، طیب اردوان
انقرہ:معاہدے کو صدق دل سے مانتا ہوں مگر ایک بات طئے ہے کہ اگر معاہد کرکے پھر بھی عمل نہ ہوا تو ردعمل پہلے سے بھی زیادہ سخت ہوگا ، اطلاعات کےمطابق ترک صدر طیب اردوان کا کہنا ہے کہ کردوں نے سیز فائر کے مقررہ کردہ 4 دنوں کے دوران بارڈر سے ملحق ’سیف زون‘ خالی نہ کیا تو ان کے خلاف آپریشن دوبارہ شروع کردیا جائے گا۔
کراچی پولیس نے ایک انوکھا شخص گرفتار کرلیا
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک انٹریو میں ترک صدر کا کہنا تھا کہ کرد فورسز کو سرحدی علاقہ فوری طور پر خالی کردینا چاہیے اور اگر انہوں نے ایسا نہیں کیا تو کرد فورسز کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن دوبارہ شروع کردیا جائے گا۔
لوگ پوچھتے ہیں کہاں ہے بھٹو؟ 4 نومولود بچے جاںبحق
ترک صدر کا کہنا تھا کہ معاہدے کی خلاف ورزی نہ ہوئی اور وعدے پر عمل کیا گیا تو ’سیف زون‘ کا مسئلہ آسانی سے حل ہوجائے گا اور اگر معاہدے کے مطابق کردوں نے سرحدی علاقہ خالی نہیں کیا تو 120 گھنٹے مکمل ہوتے ہی آپریشن دوبارہ شروع کردیا جائے گا۔