مشہور کھرب پتی موجدنے 30 ہزار سیٹلائٹس بھیجنے کا اعلان کردیا

واشنگٹن: خلامیں جانے والوں کے لیے خوشخبری ،مشہور کھرب پتی موجد اور ٹیکنالوجی کی کئی کمپنیوں کے مالک ایلون مسک نے کہا ہے کہ وہ نچلے مدار اور خلا میں 30 ہزار سے زائد سیٹلائٹ بھیجنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

کراچی پولیس نے ایک انوکھا شخص گرفتار کرلیا

ذرائع کےمطابق اس پیشکش پر دنیا بھی حیران ہے کہ اس قدر وسیع پروگرام ،انسانی تاریخ میں پہلی مرتبہ اتنی بڑی تعداد میں چھوٹے سیٹلائٹس بھیجنے کا کوئی منصوبہ پیش کیا گیا ہے۔ اس کی تفصیلات گزشتہ ہفتے اس وقت منظرِ عام پر آئیں جب ایلون کی کمپنی اسپیس ایکس نے انٹرنیشنل ٹیلی کمیونی کیشن یونین (آئی ٹی یو) میں ایک درخواست جمع کرائی ہے۔

یاد رہےکہ دنیا بھر میں آئی ٹی یو میں اقوامِ متحدہ کی ذیلی ایجنسی ہے جو مصنوعی سیارچوں کو خلا میں بھیجنے کے تمام معاملات دیکھتی ہے۔ یہاں دی جانے والی درخواست کے مطابق کمپنی 1500 سیٹلائٹ کے 20 سیٹ مدار میں بھیجے گی تاہم اس کی آئی ٹی یو کے علاوہ دیگر اداروں سے بھی اس کی منظوری لی جائے گی۔

مولانا فضل الرحمن اورخادم رضوی کے درمیان کیا تعلق ، اہم انکشاف

قبل ازیں اسپیس ایکس کمپنی پہلے ہی 12 ہزار سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی منظوری لے چکی ہے جن میں سے 60 سیٹلائٹ خلا میں موجود ہیں منصوبے کے تحت یہ سب سیٹلائٹ اسٹار لنک نامی وائرلیس انٹرنیٹ نظام کی تشکیل کریں گے۔

بھارتی خفیہ ایجنسیاں کشمیری رہنماوں کو غائب کرنے لگیں

کمپنی کا کہنا ہے کہ ان مصنوعی سیارچوں سے زمینی مشاہدہ بھی ممکن ہوگا ہے۔ ہر سیٹلائٹ کا وزن 330 سے 580 کلوگرام بتایا جاتا ہے اور سب زمین کی بڑی واضح اور صاف تصویر لینے کے اہل ہیں تاہم جن مداروں میں یہ جائیں گے وہاں زمینی فضا کے کچھ اثرات موجود ہیں جو اسے دھکیل کر رگڑ سے جلادیں گے اور یوں ان سے خلائی کچرے یا اسپیس جنک میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔

Tagsخلا

Comments are closed.