مولانا فضل الرحمن مان گئے؟ اہم خبر آگئی
اسلام آباد: حکومتی مذاکراتی کمیٹی نے جے یو آئی (ف) سے پہلا باضابطہ رابطہ کر لیا، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے عبدالغفور حیدری کو ٹیلی فون کر کے ملاقات کا وقت طے کر لیا۔یہ بھی خبر موصول ہوئی ہےکہ مولانا فضل الرحمن کی طرف سے مثبت اشارے ملے ہیں
تفصیلات کے مطابق ذرایع کا کہنا ہے کہ مذاکراتی کمیٹی نے جے یو آئی ف سے رابطہ کر لیا ہے، مذاکراتی کمیٹی کل رات 8 بجے عبدالغفور حیدری سے ملاقات کرے گی، یہ ملاقات پارلیمنٹ لاجز میں عبدالغفور حیدری کی رہایش گاہ پر ہو گی۔
جمعیت علمائے اسلام ف کے رہنما عبدالغفور حیدری نے کہا کہ حکومتی مذاکراتی ٹیم آتی ہے تو ان سے بات کرنے کو تیار ہیں، دیکھیں گے کہ حکومت کہاں تک ہماری بات سنتی ہے۔