کراچی : ابھی ایمانداری بھی زندہ ہے اور ہمارے معاشرے میں نیک اور ایماندار لوگ موجود ہیں ، مہنگائی کے اس دور میں ایک پریشان حال کے ہاتھ میں 11 لاکھ کی رقم لگ جائے اور اسے اللہ کے علاوہ کوئی دیکھ بھی نہ رہا اور وہ پھر وہ اصل مالک کو لوٹا دے تو اس بڑھ کرخوشی کا مقام اور کیا ہوسکتا ہے،
مسلم ہولوکاسٹ جموں 1947—از….انشال راؤ
ذرائع کے مطابق جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کراچی پر سی اے اے کے عملے نے دیانتداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے غیر ملکی کرنسی سے بھرا بیگ مسافر کے حوالے کردیا۔تفصیلات کے مطابق جناح انٹرنیشنل ارائیول لاؤنج میں سول ایشن اتھارٹی (سی اے اے) اہلکار عارف نے ایک ہینڈ بیگ پڑا دیکھا۔بیگ میں 6900 امریکی ڈالر اور دیگرغیر ملکی کرنسی موجود تھی جس کی پاکستانی روپے میں گیارہ لاکھ روپے سے زائد بتائی جا تی ہے۔
صادق سنجرانی صدر مملکت مقرر، نوٹی فکیشن جاری
سی اے اے کے عملے نے بیگ ڈی ٹی ایم کے آفس میں جمع کرا دیا، امریکی پاکستانی نژاد مسافر ہمایوں درانی غیر ملکی ائیر لائن سے کراچی پہنچا۔مذکورہ مسافر غیر ملکی پرواز ای کے چھ سو سے کراچی پہنچا تھا، بعد ازاں مسافر ہمایوں درانی اپنے بیگ کی تلاش میں سی اے اے کے آفس پہنچ گیا۔عملے نے بیگ کے مالک ہمایوں درانی سے ضروری تصدیق کرانے کے بعد اسے بیگ لوٹا دیا، مسافر نے ائیرپورٹ پر مامور سی اے اے کے عملے کی دیانتداری کو سراہا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔