گجرات (چوہدری فیضان ارشاد سے)کی عوام کو سیاست دانوں اور بیوروکریسی نے لوگوں کو جاہل بنا رکھا ہے ہر بار ہر الیکشن پر اور ہر نٸی ضلعی انتظامیہ ایک دو کام جو پکے رٹے ہوٸے ہیں کے نام پر عوام کو پھدو بنا لیتے ہیں.پینے کا صاف پانی کی فراہمی نیۓ فلٹریشن پلانٹ کی منظوری.نکاسی آب کا مسٸلہ۔۔یہ دو ایسے کام ہیں جن سے ہر نیا آنیوالا ایم پی اے ،ایم این اے اور ضلعی انتظامیہ۔۔۔۔کرپشن کرتے ہیں اور ساتھ ان کاموں کے نام پر اپنی اپنی سیاست چمکاتے ہیں نعرے لگواتے ہیں ان کاموں کو اپنے خطاب اور اخبارات کی زینت کا سبب بناتے ہیں اور اصل میں گجرات کی عوام پھدو لگاتے ہیں ۔۔۔۔۔اکثر جگہوں پر لگاۓ گۓ واٹر فلٹریشن پلانٹ جو پہلے لگاۓ گے تھے دیکھ بھال اور انکی منٹینس نہ کرنے کیوجہ سے ناکارہ ہوگٸے ہیں نٸے لگانے کی بجاۓ انکی دیکھ بھال کی جاتی تو عوام کوکم سے کم چھ چھ میل دور پانی بھرنے نہ جانا پڑتا مدینہ چوک،کانواوالہ موڑ،محلہ علی پورہ سمیت دیگر محلوں میں لگاۓ گۓ واٹر فلٹریشن پلانٹ دیکھ بھال نہ کرنے کیوجہ سے ناکارہ ہوگٸے ہیں۔جو کہ ان تمام ایم پی اے ،ایم این اے،اور ضلعی انتظامیہ کی عوام دوستی اور کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔۔۔۔۔نہ جانے کتنے سال مزید صاف پانی فراہم کرنے کے نام پر ان لوگوں نے سیاست چمکا کر عوام کو پھدو بنانا ہے۔۔۔اور نکاسی آب کے مسٸلہ کے حل کے لیۓ سابقہ میٸر نے کٸی بار نیا منصوبہ لایا کبھی تو فوارہ چوک تا اڈا سڑک کی اکھاڑ پچھاڑ کر کے بڑی پاٸپ لاٸن پچھاٸی۔۔۔تو کبھی کہچری چوک جیل چوک پر پٹا پٹاٸی کی لیکن نتيجہ صفر۔۔۔۔۔خداراہ گجرات کی عوام پر رحم کھاٸیں کرپشن کریں نعرے لگواٸیں لیکن کم از کم پینے کے صاف پانی کے لیے کچھ کریں موجودہ ایم این اے۔ایم پی اے۔اور ضلعی انتظامیہ اس پر نوٹس لیں۔

Shares: