وزیر اعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر کراچی روانہ ، وزیراعظم سے گورنر سندھ کی ملاقات شیڈول ہے، عمران خان ایم کیو ایم اور جی ڈی اے اراکین اسمبلی سے بھی ملیں گے۔
اقتدار میں آنے کے بعد وزیراعظم عمران خان کا چوتھا دورہ کراچی ہے لیکن سندھ حکومت کو ایک بار پھر نظر انداز کر دیا گیا۔ جاری کردہ شیڈول کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے، شیڈول کی کاپی وزیراعلیٰ ہاؤس کو بھی بھجوا دی گئی لیکن وزیراعلیٰ سمیت سندھ کے کسی حکومتی نمائندے سے ملاقات طے نہیں کی گئی۔ ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے بھی وزیر اعظم کے دورہ کراچی پر وزیر اعلی سندھ کو مدعو نہ کیے جانے کی تصدیق کر دی۔
کل کراچی کااہم دورہ،پیپلزپارٹی پریشان ، کیاکرےگاخان
ذرائع کے مطابق سندھ میں وفاق کے تعاون سے جاری منصوبوں پر بھی وزیراعظم عمران خان بریفنگ لیں گے۔ اور بزنس کمیونٹی سمیت پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی سے علیحدہ ملاقات بھی کرینگے۔یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ وزیراعظم کراچی کو صاف ستھرا شہربنانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اہم اعلان کریں گے.
واضح رہے کہ وزیرِ اعظم بننے کے بعد عمران خان نے کراچی کا اپنا پہلا ایک روزہ دورہ 16 ستمبر کو کیا تھا، انھوں نے دورے کا آغاز مزارِ قائد پر حاضری سے کیا، انھوں نے مزارِ قائد پر فاتحہ خوانی کی اور گل دستہ بھی رکھا جب کہ انھوں نے مہمانوں کی کتاب میں تاثرات بھی قلم بند کیے تھے