اسلام آباد:آج بلاول بھٹو بھی اپنے ابا حضور سابق صدر کے ساتھ اڈیالہ میں نظر آئیںگے ، اطلاعات کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوآج سابق صدر آصف زرداری سے ملاقات کریں گے ، جس میں لاڑکانہ میں پیپلزپارٹی کی شکست اور جےیوآئی کے آزادی مارچ کے حوالے سے بات چیت ہوگی۔
میں اپنے بیٹوں کو مرنے نہیں دوں گا ، طیب اردوان
تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری آج اڈیالہ جیل میں ملاقات میں باہمی امور، لاڑکانہ کے ضمنی انتخاب میں پیپلزپارٹی کے امیدوارکی شکست سمیت ملکی سیاسی صورتحال پر بات چیت ہوگی۔دونوں رہنما اسلام آباد میں جمعیت علمائے اسلام کے آزادی مارچ سے متعلق پارٹی حکمت عملی پر اور شرکت کے حوالے سے مشاورت کریں گے۔
جہاں انسانوں کے لیے ہوسٹل نہیں وہاں جانوروں کا ہاسٹل بنانے کا فیصلہ
یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ بلاول بھٹوسندھ میں اہم تبدیلیوں کے حوالےسے بھی اپنے ابا حضور سے مشاورت کریں گے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ ہو سکتا ہے کہ بلاول اور آصف علی زرداری کی ملاقات میں آزادی مارچ میں شرکت نہ کرنے کا بھی فیصلہ ہوجائے اور یا پھر جزوی شرکت کا مشورہ سامنے آئے تاکہ مولانا بھی راضی ہوجائیں اور سیاست بھی بچ جائے