72 گھنٹوں میں 1لاکھ 90 ہزار درخواستیں موصول

0
46

اسلام آباد: نوجوانوں کی طرف سے وزیراعظم کے کامیاب جوان پروگرام کو جو پزیرائی ملی ہے اس سے حوصلے بڑھے ہیں‌ ہیں‌، اسی حوالے سے بات کرتےہوئے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا ہے کہ نوجوانوں نے کامیاب جوان پروگرام کا زبردست خیرمقدم کیا ہے، جدید نظام کے تحت نوجوان گھر بیٹھے 5 منٹ میں اپلائی کرسکتے ہیں۔

خبردار: موٹے افراد کے پھیپھڑوں میں چربی جمع ہونے کا انکشاف

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا ہے کہ وزیراعظم کامیاب جوان پروگرام کو ملک بھر میں زبردست پذیرائی مل رہی ہے، لانچنگ کے 72 گھنٹوں میں 18 لاکھ نوجوان نے ویب سائٹ وزٹ کیا، کامیاب جوان پروگرام کے تحت اب تک 1 لاکھ 90 ہزار آن لائن درخواستیں موصول ہوئیں ہیں۔

توہین آمیز پوسٹ کیخلاف احتجاج، پولیس کی فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق

کامیاب جوان پروگرام نے ماضی کے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں ، سابق دور میں مریم نواز کی جانب سے شروع کیا گیا پروگرام بھی پیچھے رہ گیا، لیگی حکومت کے یوتھ پروگرام کے5 سال میں 90 ہزاردرخواستیں موصول ہوئی تھیں۔عثمان ڈار نے کہا کہ نوجوانوں نے کامیاب جوان پروگرام کا زبردست خیرمقدم کیا ہے، جدید نظام کے تحت نوجوان گھر بیٹھے 5 منٹ میں اپلائی کرسکتے ہیں۔

کھانے سے پہلے غور ضرور کریں، پلاسٹک سے بنے پکڑے گئے

عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ ماضی کے منصوبوں میں تکنیکی رکاوٹیں زیادہ تھیں، درخواست گزاروں میں بڑی تعداد طلبا اور فارغ التحصیل جوانوں کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پروگرام سے متعلق معلومات کے لیے KamyabJawan.gov.pk وزٹ کریں۔

Leave a reply