وزیرا عظم کراچی پہنچے تو کس نے استقبال کیا اور کسے نظرانداز کیا گیا .
وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے.ایئرپورٹ پرگورنرسندھ عمران اسماعیل نےوزیر اعظم کااستقبال کیا.عمران خان ہیلی کاپٹرکےزریعےگورنرہاؤس روانہ ہوں گےسندھ حکومت کے ترجمان مرتضی وہاب کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو کوئی دعوت نامہ موصول نہیں ہوا.وزیراعظم کے استقبال کیلیے وزیراعلیٰ سندھ کو مدعو نہیں کیا گیا،اقتدار میں آنے کے بعد وزیراعظم عمران خان کا چوتھا دورہ کراچی ہے لیکن سندھ حکومت کو ایک بار پھر نظر انداز کر دیا گیا۔ عمران خان ایم کیو ایم اور جی ڈی اے اراکین اسمبلی سے بھی ملیں گے۔

شیڈول کی کاپی وزیراعلیٰ ہاؤس کو بھی بھجوا دی گئی لیکن وزیراعلیٰ سمیت سندھ کے کسی حکومتی نمائندے سے ملاقات طے نہیں کی گئی۔ ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے بھی وزیر اعظم کے دورہ کراچی پر وزیر اعلی سندھ کو مدعو نہ کیے جانے کی تصدیق کر دی۔

کراچی میں وزیراعظم کی کیا ہوں گی مصروفیات فردوس عاشق نے بتایا

واضح رہے کہ وزیرِ اعظم بننے کے بعد عمران خان نے کراچی کا اپنا پہلا ایک روزہ دورہ 16 ستمبر کو کیا تھا، انھوں نے دورے کا آغاز مزارِ قائد پر حاضری سے کیا، انھوں نے مزارِ قائد پر فاتحہ خوانی کی اور گل دستہ بھی رکھا جب کہ انھوں نے مہمانوں کی کتاب میں تاثرات بھی قلم بند کیے تھے

وزیر اعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر کراچی، اہم فیصلے متوقع

کل کراچی کااہم دورہ،پیپلزپارٹی پریشان ، کیاکرےگاخان

Shares: