یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے بورڈ آف گورنرز کا 41واں اجلاس ہوا .جس میں یو ایچ ایس کے ایک ارب 38کروڑ روپے کے بجٹ کی منظوری دی ہے.
تفصیلات کے مطابق : یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے بورڈ آف گورنرز کا 41واں اجلاس ہوا .جس میں یو ایچ ایس کے ایک ارب 38کروڑ روپے کے بجٹ کی منظوری دی ہے.اجلاس کی صدارت چیئرمین بورڈ آف گورنرز جسٹس ریٹائرڈ تصدق حسین جیلانی نے کیا.اجلاس میں سلیمہ ہاشمی، عندلیب عباس اور پروفیسر جاوید اکرم نے شرکت کی.اجلاس میں محکمہ خزانہ اور سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر کے نمائندوں کی شرکت ہوئی.
یو ایچ ایس کے ترقیاتی بجٹ کا حجم 49.36فیصد رکھا گیا ہے.جناح کیمپس کالا شاہ کاکو کی تعمیر کیلئے 61کروڑ 83لاکھ روپے رکھے گئے ہیں .امتحانات کے انعقاد کیلئے 14کروڑ روپے کا بجٹ رکھا گیا.وی سی یو ایچ ایس پروفیسر جاوید اکرم نے یونیورسٹی کی کارکردگی پر بورڈ کو بریفنگ دی
کیا آپ تھوڑی سی پیتے ہیں ! پینےسے پہلے یہ ضرور پڑھ لیں!