انقرہ: ماں باپ کی اپنی اولاد سے محبت کی بھی کوئی انتہا نہیں ہوتی ، والدین مال ہی نہیں اپنی عزت، جائیداد اور انا بھی قربان کردیتے ہیں ، جیسے ترکی کے ایک دور دراز دیہات میں رہنے والے باپ نے اپنی بیٹی کو اسکول پہنچانے کیلئے قرض لیکر 4 کلومیٹر سڑک بنادی۔

72 گھنٹوں میں 1لاکھ 90 ہزار درخواستیں موصول

ترک میڈیا ’ٹی آر ٹی ورلڈ‘ کی رپورٹ کے مطابق رمضان نامی شخص نے اپنی بیٹی کی خاطر پوری زندگی کی جمع پونچی خرچ کرکے روڈ بنانے کی کوشش کی مگر پیسے کم پڑ گئے جس پر اس نے 42 ہزار ترک لیرا ( 7 ہزار امریکی ڈالر) قرض لیکر مشنری کرایہ پر لائی اور 4 دن کے اندر روڈ کو بہتر بنایا۔

بیٹری سے چلنے والیں بسیں اور فواد چوہدری

رمضان ایک پہاڑ علاقے میں رہتا ہے جہاں اسکول دور اور سڑکیں خراب ہیں جس کے باعث وہ اپنی بیٹی کو ٹریکٹر میں روزانہ اسکول لیکر آتے جاتے ہیں۔

شہری نے ٹی آر ٹی ورلڈ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں تمام بچوں کو پڑھائی میں سپورٹ کرنا چاہیے اور خاص طور پر ان لڑکیوں کو جو مواقع نہ ہونے کے باعث حصول تعلیم سے محروم رہ جاتی ہیں۔

آج بلاول بھی ابو کے پاس اڈیالہ پہنچ جائیں‌گے ، اہم خبر نے ہلچل مچادی

Shares: