اگر کرپشن پر قابونہ پایاتو!وزیراعظم نے خطرے کی گھنٹی بجادی

0
50

حب: دورہ کراچی کےبعدوزیراعظم عمران خان اس وقت حب کے علاقے میں ہیں کچھ دیر پہلے وزیراعظم نے 1320 میگاواٹ چائنہ حب پاور جنریشن پلانٹ کا افتتاح کردیا ہے ، اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جب تک کرپشن پر قابو نہیں پاتے تب تک باہر سے سرمایہ کاری نہیں آتی ہے، تھر میں 185 ارب ٹن کا کوئلہ موجود ہے، تھر کے کوئلے سے 100 سال تک بجلی دے سکتے ہیں۔

پہلے حکومت کرنے دی جائے ، مذہبی جماعت کا مطالبہ سامنے آگیا

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ منصوبے کے لیے 20 فیصد کوئلہ تھر سے لانے کی گزارش کرتا ہوں، یہ سی پیک کا پہلا جوائنٹ منصوبہ ہے افتتاح پر خوش ہوں۔اس موقع پر وزیراعطم عمران خان نے کہا کہ بلوچستان قدرتی وسائل سے مالا مال ہے،

اللہ کا شکر ہے کہ ڈینگی جارہا ہے، ڈاکٹر ظفر مرزا نے عجیب بات کہہ دی

پاورپلانٹ کے افتتاح کے موقع پروزیراعظم نےکہا کہ بلوچستان میں سونے اور تانبے کے ذخائر دنیا میں سب سے بہتر ہیں، ریکوڈک میں باہر سے بڑی کمپنیاں کام کرنے آئی تھیں، کمپنیوں نے باہر جاکر پاکستان کے خلاف مقدمہ جیت لیا، 6 ارب ڈالر کا جرمانہ ہوا۔

کراچی والے اڈیالہ اور اسلام اباد والے کراچی پہنچ گئے اہم ملاقاتیں ، اہم فیصلے

وزیراعظم نے کہا کہ چین کی متعدد کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کی خواہاں ہیں، سی پیک کے تحت مشترکہ منصوبے خوش آئند ہیں، پاکستان میں پانی سے بجلی بنانے کے مواقع ہیں۔بہت جلد پاکستان میں توانائی کےحوالےسے سرمایہ کاری ہوگی، جس کےبعد ملک میں روزگار کے مزید مواقع پیدا ہوں گے

حب میں پلانٹ کے افتتاح کے موقع پر عمران خان نے کہا کہ ڈالر مہنگا ہونے سے بجلی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا، ڈالر مہنگا ہوتا ہے تو بجلی کی قیمتیں بڑھ جاتی ہیں، ماضی میں گیس سے بجلی بنانے کے منصوبوں پر کام نہیں ہوا۔

Leave a reply