لندن : 35 میں سے صرف 3 پاکستانی کھلاڑیوں کی بولی لگ سکی باقی بیچارے خالی ہاتھ رہ گئے انگلینڈ میں آئندہ سال ہونے والی نئی طرز کی کرکٹ لیگ”دی ہنڈریڈ “میں صرف تین پاکستانی کھلاڑی فرنچائزز کی توجہ حاصل کر سکے۔دی ہنڈریڈ کے لیے 8ٹیموں نے کھلاڑیوں کی بولی گزشتہ شب لگائی اور زیادہ ٹیموں کی پسند انگلش یا آسٹریلین کھلاڑی رہے۔

لاہورمیں 30 ہزار سیکورٹی اہلکار، 94 ہزار293 واقعات،عوام سوال کرتی ہے !

حیرت انگیز طور پر کسی بھی ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ 22 سنچریاں اسکور کرنے والے کرس گیل کو خریدنے میں دلچسپی نہ لی جب کہ سری لنکا کے لستھ ملنگا، جنوبی افریقا کے کاگیسو ربادا، فاف ڈوپلسی، شین واٹسن اور بنگلا دیش کے شکیب الحسن بھی ٹیموں کو متاثر کرنے میں ناکام رہے۔

لاہورمیں بھی دھرنے کی دھمکی دے دی گئی

"دی ہنڈرڈ” کے پلیئرز ڈرافٹ میں مجموعی طور پر 35 پاکستانی کھلاڑیوں کے نام شامل تھے مگر ان میں سے صرف 3 کھلاڑیوں محمد عامر ، شاداب خان اور شاہین آفریدی کو 3 مختلف ٹیموں نے خریدا۔پاکستان کے محمد عامر کو لندن اسپرٹ نے، شاداب کو سدرن بریو اور شاہین آفریدی کو برمنگھم فینکس نے خریدا۔

پہلے حکومت کرنے دی جائے ، مذہبی جماعت کا مطالبہ سامنے آگیا

Shares: