مریم نواز کے خلاف ریفرنس کب عدالت میں دائر ہو گا؟ نیب نے بتا دیا

0
35

مریم نواز کے خلاف ریفرنس کب عدالت میں دائر ہو گا؟ نیب نے بتا دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت میں مریم نواز شریف اور یوسف عباس کی چوہدری شوگر ملز سکینڈل کیس کی سماعت ہوئی،عدالت نے مریم نواز شریف اور یوسف عباس کے مزید دو روزہ جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کر دی مریم نواز شریف اور یوسف عباس کو دوبارہ 25 اکتوبر کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا

عدالت نے نیب تفتیشی افسر سے ریفرنس سے متعلق استفسار کرتے ہوئے کہا کہ ریفرنس کب دائر کیا جائے گا، جس پر نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ ریفرنس تیاری کے آخری مراحل میں داخل ہو چکا ہے،رہفرنس چئر مین نیب کی منظوری کے بعد دائر کر دیا جائے گا،

شہباز شریف کو وزارت عظمیٰ کی پیشکش……..ملکی سیاست میں کھلبلی مچ گئی

جیل جا کر بڑے بڑے سیدھے ہو جاتے ہیں، مریم نواز بھی جیل جا کر”شریف” بن گئیں

مریم نواز کی تاریخ پیدائش کیا ہے؟ عدالت نے پوچھا تو مریم نے کیا جواب دیا؟

مریم نواز شریف اور یوسف عباس نے نیب کی تحویل میں 48 روزہ جسمانی ریمانڈ کاٹا ،مریم نواز شریف اور یوسف عباس کی احتساب عدالت میں آج ساتویں پیشی ہے جبکہ جوڈیشل ریمانڈ کے بعد دوسری پیشی تھی ،احتساب عدالت کے جج چوہدری امیر محمد خان نے کیس پر سماعت کی

مریم نواز کو نواز شریف سے ملاقات کے موقع پر کوٹ لکھپت جیل کے باہر سے گرفتار کیا گیا تھا، مریم نواز اور یوسف عباس کو چوہدری شوگر مل کیس میں گرفتار کیا گیا تھا، مریم نواز شریف اور یوسف عباس کو 08 اگست کو نیب کی جانب سے گرفتار کیا گیا،

مریم نواز شریف کی پیشی کے موقع پر جوڈیشل کمپلیکس کے باہر اور اندر پولیس کی اضافی نفری کو تعینات کیا گیا تھا.مریم نواز شریف اور یوسف عباس شریف کی پیشی کے موقع پر ایم او کالج سے سیکٹری ایٹ کے راستے کو کنٹینرز اور رکاوٹیں لگا کر بند کر دیا گیا تھا.

Leave a reply