سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی) سرگودھاتھانہ اربن ایریا کے علاقے کا رہائشی غریب رکشہ ڈرائیور تھانہ اربن ایریا کے رضا کار نوید کے ظلم کا شکار…… میڈیا سے بات کرتے ہوئے متاثرہ شخص نے بیان دیا ہے کہ رضا کار نوید کئی غریب لوگوں کی زندگیوں سے کھیل رہا ہے ان کو اپنی منشیات ہیروئن چرس افیون وغیرہ بیچنے پر مجبور کرتا ہے اگر کوئی انکار کر ے تو انہیں جھوٹے کیس میں پھنسانے کی دھمکیاں دیتا ہے. متاثرہ شخص کے بیان کے مطابق اربن ایریا تھانہ ایسے رضا کاروں کی وجہ سے بدنام ہو رہا ہے عوام کی نظر میں پولیس ہی ایسا کروا رہی ہے جبکہ معاملہ اس کے بر عکس ہے. لہذا اسلام پورہ کے رہائشی متاثرہ شخص کا اعلیٰ حکام… ڈی پی او.. آر پی او سرگودھا سے رضا کار نوید عرف چٹا جو خود بھی اسلام پورہ کا رہائشی ہے کے خلاف کارروائی کرنے کی اپیل کی ہے تاکہ دوسرے لوگ بھی اس بلیک میلر کے ہاتھوں بچ سکیں.
ت
- Home
- جرائم و حادثات
- تھانہ اربن ایریا کا رضاکار ،منشیات فروشی میں ملوث







