قصور:مساجدکوآبادکرنےوالے اور ان کاخیال رکھنے والے اللہ کے مقرب بندے ہیں،مسلم معاشرے میں مسجدکا بڑامقام ہے،جواللہ کے گھروں کو آبادکرتے ہیں اللہ ان کے گھروں کوآبادکرتا ہے،ان خیالات کااظہارمعروف اسلامی سکالر،پیغام ٹی وی کے ڈائریکٹرقاری صہیب احمد میرمحمدی نے قصورمیں مسجدکےافتتاح کے موقع پرکیا ہے،

قاری صہیب احمد میر محمدی نے بہت بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس دورمیں بھی اللہ کے گھروں سے پیارکرنے اور آباد کرنے والے لوگ موجود ہیں،قاری صہیب احمد میرمحمدی نے مزید کہا کہ یہ مساجد امن وسلامتی کے مراکز ہیں ، ان سے پیارکیا کریں ،


ذرائع کے مطابق اس تقریب سعید سے مفتی قاری بلال احمد امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث قصور نے ان تمام احباب کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس مسجد کی تعمیرمیں حصہ لیا ،یادرہے کہ یہ مسجد قصورقادرآباد روڈ سے ملحقہ میاں محمد رفیع ہاوسنگ سکیم میں تعمیر کی گئی ہے،

ذرائع کے مطابق اس تقریب سعید میں شہربھی کی ممتاز شخصیات نے شرکت کی اورمساجد کی آبادکاری اورشہرمیں اسلامی بھائی چارے میں اہم کردار ادا کرنے پر مفتی قاری بلال احمد کی خدمات کو سراہا،اور اس امیدکا اظہار بھی کیا کہ یہ مرکز اسلام کا گہوارہ اور امن و سلامتی کا مرکز بن کر ابھرے گیا ،

Shares: