اجزاء:
مرغی 500گرام
پیاز تین عدد
چھوٹی الائچی چار عدد
لونگ چار عدد
دار چینی ایک انچ کا ٹکڑا
ادرک لہسن پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
بدام کا پیسٹ ایک کپ
پسا زیرہ ایک کھانے کا۔چمچ
لال مرچ ایک کھانے کا چمچ۔یا حسب ذائقہ
دہی چار کھانے کے چمچ
کریم آدھا کپ
گرم مصالہ ایک چائے کا چمچ
گھی ۔ایک پاو
پسا دھنیا ایک چمچ
نمک حسب ذائقہ

ترکیب:
پیاز باریک باریک کاٹ لیں ایک پتیلی میں گھی ڈال کر گرم کریں اس میں لونگ الائچی اور دار چینی کڑکڑائیں پھر پیاز ڈال کر فرائی کریں جب ہلکا براون ہو جائے تو اس میں ادرک لہسن اور دہی ڈال۔کر بھونیں پھر اس میں لال۔مرچ نمک اور دھنیا ڈال دیں جب گھی نکل آئے تو مرغی ڈال کر بھونیں جب گوشت گل جائے تو بادم کا پیسٹ اور کریم ڈال کر مکس کریں اور پانچ منٹ دم پر رکھیں مزیدار چکن مغلائی تیار ہے

Shares: