بھارت کے بغیر وکٹ کے50 رنز مکمل.پاکستانی باؤلرز نے نپی تلی باؤلنگ کی
باغی ٹی وی رپوٹ ،بھارتی ٹیم نے ففٹی مکمل کر لی بھارت کو پاکستانی شاہینوں نے آغاز میں کوئی جاحانہ آغاز کرنے سے روک رکھا ہے، اگرچہ شروع میں وکٹ گرانے میں پاکستانی بولر ناکام رہے ہیں.تاہم عامر نے نپی تلی باؤلنگ کی اور بھارتی کھلاڑیوں کو مشکل سے دوچار بھی رکھا.
سرفراز الیون آج بھارت کو شکست دینے کے لیے پُرامید ہے جس کے لیے ٹیم انتظامیہ نے دو اسپنرز عماد وسیم اور شاداب خان کو اسکواڈ میں شامل کیا ہے تاکہ پانچ ریگولرز بولروں کے ساتھ میچ کھیلا جائے۔
بھارت کے خلاف کھیلے جانے والے میچ میں آج آصف علی اور شاہین شاہ آفریدی کو آرام دیا گیا ہے۔
ایونٹ میں اب تک قومی کرکٹ ٹیم چار میچز کھیل چکی ہے جس میں شاداب خان اور عماد وسیم نے صرف ویسٹ انڈیز کیخلاف ایونٹ کا پہلا میچ کھیلا تھا۔
بھارت کے خلاف قومی ٹیم امام الحق، فخر زمان، بابر اعظم، محمد حفیظ، کپتان سرفراز احمد، شعیب ملک، شاداب خان، عماد وسیم، محمد عامر، وہاب ریاض اور حسن علی پر مشتمل ہے۔

Shares: