مظفرگڑھ میں آزادی مارچ کے قافلوں کو روکنے کے لیے پولیس نے کنٹینرز کی پکڑ دھکڑ شروع کردی،کنٹینرز کے ذریعے ضلع بھر کے داخلی وخارجی راستوں کو مکمل طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے.مظفرگڑھ میں اپوزیشن کے آزادی مارچ کو روکنے کے لیے پولیس نے تیاریاں مکمل کرلیں،ضلع بھر کے داخلی وخارجی راستے بند کرنے کے لیے پولیس کی جانب سے کنٹینرز کی پکڑ دھکڑ شروع کردی گئی ہے،صوبائی جنرل سیکرٹری پنجاب گڈز ٹرانسپورٹ جاوید اختر کیمطابق ابتک پولیس کی جانب سے 20 سے زائد کنٹینرز پکڑنے کی اطلاعات ہیں.ان کا کہنا تھا کہ پکڑے جانے والے کنٹینرز میں سامان خراب ہونے سے نقصان ہورہا ہے.پولیس ذرائع کیمطابق پل چناب، ہیڈپنجند، ہیڈ محمد والا، ہیڈ تونسہ، غازیگھاٹ پل،میانوالی روڈ اور جھنگ روڈ کے راستے بند کیے جارہے ہیں.دوسری جانب ضلع کے داخلی وخارجی راستوں پر پولیس کی اضافی نفری تعینات کرنے کے لیے ڈیوٹیاں بھی لگادی گئی ہیں.
آ
آزادی مارچ کے قافلے روکنے کے لئے کنٹینرز کی پکڑ دھکڑ شروع
Shares:







