مظفرگڑھ میں مبینہ طور پر بیٹوں نے باپ کیساتھ ملکر ماں کو پاگل قرار دیدیا اور گھر میں قید کردیا.دیکھ بھال نہ ہونے کے باعث 70 سالہ خاتون کے جسم میں کیڑے پڑگئے،نافرمان بیٹوں اور شوہر کیخلاف کاروائی نہ ہونے پر خاتون کے ورثاء نے احتجاج کیا.مظفرگڑھ کے علاقے موضع بیٹ میٹھائی شاہ میں 70 سالہ خاتون نذیراں بی بی کو مبینہ طور پر اسکے شوہر اور بیٹوں نے پاگل قرار دیکر گھر میں قید کردیا،متاثرہ خاتون کے بھائی اللہ ڈتہ کے مطابق قید ہونے اور دیکھ بھال نہ ہونے کے باعث نذیراں بی بی کے جسم میں کیڑے پڑگئے،اللہ ڈتہ کے مطابق اہل علاقہ کی اطلاع پر انھوں نے اپنی بہن کو اسکے شوہر اور بیٹوں کی قید سے آزاد کراکر ہسپتال منتقل کیا.اللہ ڈتہ کیمطابق بروقت علاج نہ ہونے پر انکی بہن کے پاؤں کی انگلیاں کاٹنی پڑیں اور درخواست کے باوجود پولیس ملزمان کیخلاف کاروائی نہیں کررہی.خاتون کے ورثاء نے پولیس کیخلاف احتجاجاً پریس کلب کے سامنے روڈ کو ٹریفک کے لیے بلاک کردیا جبکہ مقدمےے کے اندراج کے لیے بہن کا میڈیکل ٹیسٹ بھی نہیں کرایا جارہا.

Shares: