عالمی رینکنگ کا بہتر حصول کیسے ہو؟ چیئرمین ہائر ایجو کیشن کمیشن نے بتادیا.

0
45

عالمی رینکنگ حاصل کرنے کے لیے کچھ پیرامیٹرز بنانے ہوں گے ،چیئرمین ہائر ایجو کیشن کمیشن پنجاب پروفیسر ڈاکٹر خالد احمد فضل نے بتا دیا.

چیئرمین ہائر ایجو کیشن کمیشن پنجاب پروفیسر ڈاکٹر خالد احمد فضل نے کہا ہے کہ عالمی رینکنگ حاصل کرنے کے لیے کچھ پیرامیٹرز بنانے ہوں گے جن پر عملد آمد سے پنجاب بھر کی جامعات اپنا معیار تعلیم بہتر بنا سکیں ۔ یہ حقائق تعلیم معیار کو جانچنے کے لیے کافی ہیں کہ دنیا کی 1000بہترین یونیورسٹیز میں سے پاکستان کی 14یونیورسٹیز شامل ہیں ۔ ان میں سے 9پنجاب جبکہ 5یونیورسٹیز کا تعلق لاہور سے ہے ۔ فیڈرل ہائر ایجو کیشن کمیشن ہمیں بھرپور تعاون فراہم کر رہا ہے جسکی مدد سے پنجاب ہائرایجو کیشن کمیشن مختلف جامعات کو سہولیات فراہم کر رہا ہے ۔کوالٹی ایجو کیشن پر ہائر ایجو کیشن کمیشن پنجاب کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گااور یونیورسٹیز کو بہتری پیدا کرنے کے مزید مواقع فراہم کرے گا۔یونیورسٹیز نئے پروگرام ،ڈویلپمنٹ ،ریسرچ ،کوالٹی انشورنس پر خصوصی توجہ دیں ۔وزیر اعظم نے نالج ٹیکنالوجی کے نام پر ٹاسک فورس قائم کی ہے جو ٹیکنالوجی کی تعلیم کے حوالے سے بہتری کی گنجائش پیدا کرنے میں کردار ادا کرے گی ۔اس سلسلہ میں ہائر ایجو کیشن کمیشن پنجاب ٹاسک فورس کو ہر ممکن تعاون فراہم کرے گا تاکہ ٹیکنیکل ایجو کیشن میں بھی بہتری آسکے ۔

مریم نواز والد سے مل کر رو پڑیں،نواز شریف نے کیا کہا؟

Leave a reply